Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

یوم جمہوریہ کے موقع پر سماجی کارکن محمد طالب و مفتی ضیإ الحق کو ایس پی اعظم گڑھ نے اعزاز سے نوازا۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /٢٦ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
تھانہ پوٸی حلقہ کے تحت موضع کوہنڈہ کے باشندگان و معروف سماجی کارکنان محمد طالب ولد سجاد احمد اور مفتی ضیإ الحق ولد عبد الخالق  وقت ضرورت نظم ونسق کو درست رکھنے میں پولیس حکام کی مدد کرنے اور علاقے میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اعزار سے نوازا گیا۔

ضلع ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پروگرام میں ایس پی اعظم گڑھ جناب تروینی سنگھ نے سند دیکر لوگوں کی حوصلہ افزاٸی کی۔
واضح ہوکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع پولیس حکام نے سبھی تھانوں سے دو دو افراد کا انتخاب کیا تھا جنھوں نے سماجی کاموں میں اپنی خدمات دیں اور نظم ونسق میں پولیس کی مدد کی۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ۔ایس پی دیہات این پی سنگھ کے علاوہ ضلع کے دیگر حکام موجود رہے۔
موضع کوہنڈہ میں اس بات کو لیکر خوشی کا ماحول ہے۔ان دونوں لوگوں کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔کوہنڈہ گاٶں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ضلع میں گاٶں کا نام روشن کیا۔