Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں بنا ایک اور شاہین باغ.

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش/ صداٸے وقت /مورخہ ٢٦ جنوری ٢٠٢٠ ( بشکریہ حوصلہ نیوز).
============================
اعظم گڑھ کے معروف قصبہ بلریا گنج کی بازار خاص میں واقع جوہر پارک میں اتوار کے روز یوم جمہوریہ کے موقع سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔
بلریا گنج قصبہ کے بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں دوسرے دن بھی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج ہوا۔ دوسرے دن لڑکوں کے علاوہ علاقے کے مرد اور خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بہت سے معزز لوگوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔ لوگ تقریباً تین بجے تک پارک میں بیٹھے رہے۔ لوگوں نے ظہر کی نماز بھی جماعت کے ساتھ پارک میں ہی پڑھی۔ سگڑی تحصیل ایس ڈی ایم اور بلریا گنج تھانہ کی پولس نے سمجھانے کی کوشش کی اور کچھ لوگوں سے کہا کہ وہ جامعتہ الفلاح میں جاکر ڈی ایم سے ملاقات کرلیں۔ ڈی ایم نے ملاقات کے بعد اجازت کو کل پر ٹال دیا۔
احتجاج کے سرگرم کارکن مرزا اثمر نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن کی طرح آج بھی جوہر پارک میں جاکر بیٹھ گئے۔ پروگرام یوم جمہوریہ کی تقریب سے شروع ہوا پھر ہم سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے لگے ہم لوگ دوبجے تک وہاں بیٹھے رہے اور احتجاج کرتے رہے۔ اس کے بعد ایس ڈی ایم اور بلریا گنج تھانہ کی پولس آکر ہمیں سمجھانے لگی۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ ڈی ایم صاحب فلاح پر آئے ہوئے ہیں آپ چند لوگوں کا وفد بناکر جائیں اور ان سے ملاقات کرلیں اور اس بھیڑ کوختم کردیں۔ اس کے بعد بہت سے لوگ فلاح پہنچ گئے اور وہاں پر بھی احتجاج شروع کردیا۔ ڈی ایم نے احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور اعظم گڑھ آفس پر آنے کو کہا۔
واضح رہے کہ بلریا گنج کی عوام کو پچھلے ایک ماہ سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ڈی ایم سے اجازت مانگ رہی ہے لیکن انہیں اجازت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے نوجوان دو دنوں سے سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کررہے ہیں جسے پولس اور ایس ڈی ایم کسی نہ کسی بہانے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔