Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

کانگریس کے” ابصار قریشی “کی گھر واپسی،فیصل حسن تبریز سے ملاقات کے بعد ہوا فیصلہ۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /اجود قاسمی کی رپورٹ۔
==============================
جونپور یوپی کانگریس پارٹی سے کھیتا سرائے شہر صدر رہ چکے ابصار قریشی نے گزشتہ 28 مارچ کو کانگریس پارٹی کے سابق ضلع صدر اندربھوون سنگھ کے دور اقتدار میں پارٹی عہدہ اور رکنیت سے کسی وجہ سے استعفی دے دیا تھا. اسی درمیان یہ بھی بحث عام ہوتی رہی کہ سابق شہر صدر 
ابصار قریشی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر اب سماجوادی پارٹی کا دامن تھام چکے ہیں جبکہ اس بات کا انہوں نے سرے سے انکار کر دیا اور اسے مخالف کی ایک سوچی سمجھی سازش بتائی کہا مجھے بدنام کرنے کے لیے ایسا کیا جا رہا تھا جبکہ حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں تھا. حالانکہ وہ کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بہت زیادہ دن تک رک نہیں سکے اور آج 19 جنوری کو انہوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور انچارج اترپردیش سچن نائیک کے ہاتھوں کے ہاتھوں مالا پہن کر تمام کانگریسی لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی ہے اس موقع پر کانگریسیوں نے مٹھائی کھلا کر اپنے پرانے ساتھی کا پر زور خیر مقدم کیا.
مذکورہ موقع پر ڈاکٹر راکیش اپادھیائے عثمان علی دیو آنند مشرا اعظم زیدی ستیش شکلا اشونی نیرج رائے ونے تیواری وشال سنگھ حکم شیکھر دویدی گورو سنگھ سنی وغیرہ موجود رہے.