Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

امارت شرعیہ کے اجلاس کی خاص باتیں۔۔

از/ابوالکلام قاسمی شمسی /صداٸے وقت۔
======================
گزشتہ دنوں امارت شرعیہ  بہار کا ایک کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس کی  کی خاص بات یہ رہی کہ
میٹینگ میں سیاسی لیڈروں میں زیادہ وہ  لیڈران شریک تھے جو سیاسی لیڈر بھی ھیں اور برادری کے ترجمان بھی ھیں، جیسے جیتن رام ماجھی،اوپندر کشواہا، اودے نارائن چودھری ،پپو یادو، ناگمنی  ،سی پی ائی،سی پی ایم کے نمائندے، ملی اور سماجی تنظیموں کے قائدین بھی موجود تھے۔

تقریبآ  35/ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔میٹینگ بہت کامیاب رہی ۔سبہون نے اس پر زور دیا کہ برادران وطن میں بیداری کم ھے ،وہ لوگ اس کو صرف مسلمانوں کا معاملہ سمجھ رھے ھیں،جبکہ یہ جہاں مسلمانوں کے لیے خطرناک ہے ،وہیں غیر مسلموں کے لئے بھی خطرناک ہے، یہ قوانین ملک کے لئے بھی خطرناک ھیں ،ملک کے دستور کی روح کے خلاف ھیں ۔ھم سب اپنی اپنی برادری میں بیداری پیدا کرینگے۔اور سب لوگوں کو اس احتجاج میں شریک کرائیگے۔۔سب مل کر کام کرینگے۔متحدہ محاذ بنائینگے۔ اور یہ اتحاد پارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ دستور مخالف قوانین کو واپس کرانے کی بنیاد پر ھوگی، اس تحریک کو عام کرینگے ،اور اس کے لئے ہرجگہ میٹینگ کرینگے ،میٹینگ میں  تمام لیڈران اپنی اپنی برادری کے لوگوں کو بھی شامل کرائینگے۔اللہ اس کوشش کو کامیاب کرے
ابوالکلام قاسمی شمسی