Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

حیدر آباد میں شہریت قانون-این آر سی کے خلاف مظاہرہ کے دوران ہنگامہ۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /نماٸندہ۔
==============================
حیدر آباد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جمعرات کی شب زبردست احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ پولس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پاس احتجاجی مظاہرہ کے لیے اجازت نہیں، لیکن وہ سب ایک جگہ جمع ہو گئے۔ پولس نے انھیں مظاہرہ سے روکا جس کے بعد موقع پر ایک ہنگامی حالت پیدا ہو گئی۔ مظاہرین نعرے بازی کرنے لگے جس کے بعد کچھ مظاہرین کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ خبروں کے مطابق بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا۔
جمعرات کی شام شروع ہونے والا یہ احتجاج صبح چار بجے تک جاری رہا۔ خالدہ پروین کی سربراہی میں کارکنوں سمیت کچھ برقعے پوش خواتین نے نجی احاطے میں خصوصی طور پر کھڑے خیمے کے نیچے دھرنا شروع کیا۔ زور طاقت احتجاج ختم کروانے پولیس کی کوشش ‘ نوجوانوں پر لاٹھی چارچ ‘ خواتین و نوجوانو ں کا دھرنا جاری
شہریت ترمیمی قانون ‘ مجوزہ این آر سی اور این پی آر کے خلاف نئی دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر حیدرآباد میں خواتین کے ذریعہ احتجاج کو آج شام آغاز کے ساتھ ختم کرنے کیلئے ساوتھ زون پولیس کی ضرورت سے زیادہ سرگرمی نے مغلپورہ اور اطراف کے علاقوں میں رات دیر گئے کشیدگی اور سنسنی پیدا کردی ۔ کچھ خواتین اور احتجاجیوں کو پولیس نے حالانکہ مغلپورہ میں احتجاج کے مقام سے منتشر کردیا لیکن رات 2 بجے کے بعد بھی کچھ خواتین اور نوجوان اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے تھے ۔ پولیس نے ایک خانگی مقام پر منعقد ہونے والے احتجاج کو بزور طاقت رات دیر گئے ختم کروانے کی حتی المقدور کوشش کی