Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام میں ہنگامہ، اسٹیج پر موجود تھے سنگھ کے لیڈر اندریش کمار:


مسلم راشٹریہ منچ نے ’راشٹریہ علماء کانفرنس‘ کے بینر کے تحت سی اے اے کی حمایت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد مسلمانوں کو شہریت قانون کی افادیت کو سمجھانا تھا۔
نئی دہلی۔صداٸے وقت /ذراٸع /16 جنوری 2020.
==============================
  آج نئی دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں سی اے اے (Citizenship Amendment Act) اور این آر سی (National Register of Citizenship) کے خلاف زبردست ہنگامہ ہوا۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک گروپ نے نعرے لگائے اور پوسٹر دکھائے۔ دراصل مسلم راشٹریہ منچ نے ’راشٹریہ علماء کانفرنس‘ کے بینر کے تحت سی اے اے کی حمایت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد مسلمانوں کو شہریت قانون کی افادیت کو سمجھانا تھا۔ لیکن اس تقریب کے شروع ہوتے ہی کم و بیش درجن بھر لوگ کھڑے ہو گئےاور ’سنویدھان کے دشمن مردہ باد‘ (آئین کے دشمن مردہ باد) کا نعرہ بہ زور آواز بلند کرنے لگے۔ اس دوران اسٹیج پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ  کے سینئر لیڈر اندریش کمار (Indresh Kumar) بھی موجود تھے.
ہنگامہ اور نعرے بازی کی وجہ سے وہاں موجود منچ کے کارکنان پریشان ہو گئے اور اسٹیج پر موجود نام نہاد علماء حضرات بھی حیران تھے کہ آخر ہو کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ تو اس قانون کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو سمجھانے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف لوگ بینر بھی لے کر پہنچے ہوئے تھے۔