Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

بار کونسل اتر پردیش کے اعلان پر ضلع و تحصیل کے سبھی وکلإ نے کیا کام سے باٸیکاٹ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /نماٸندہ/صداٸے وقت۔
==============================
بار کونشل اتر پردیش کی اعلان پر جمعرات کے روز دیوانی عدالت سمیت ضلع کے سبھی تحصیلوں میں وکلاء نے کام کا بائیکاٹ کر ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔اس دوران وکلاء نے انتباہ دیا کہ ان کے مطالبات پورے نہیں ہونے پر مشعل جلوس نکال کر وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

دیوانی عدالت کے یونین صدر برجناتھ پاٹھک کی صدات میں جمعرات کے روز وکلاء نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کام کا بائیکاٹ کر دیا۔انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ کو 5لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ سرکاری نوکری دی جائے۔اتر پردیش وکلاء بہبود کمیٹی کے زریعے دیے جانے والے پانچ لاکھ روپے کیلئے صوبائی حکومت 500کروڑ روپے کا فنڈ جاری کریں اور وکلاء تحفظ ایکٹ نافذ کیا جائے۔انھوں نے کورٹ احاطے کی حفاظتی بندوبست کو مضبوط بنانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی مانگ کی۔اس موقع پر ضلع نائب صدر ممتاز علی،اروند تیواری،اودھیش سنگھ،رمیندر سریواستو،جتیندر اپادھیائے،سمر بہادر یادو،سبھاش یادو،ہمانشو سریواستو،کمار سدھارتھ سنگھ،برجیش سنگھ،شیلش مشرا،سریندر مشرا،گھنشیام یادو،ہنسراج چودھری،کملیش یادو سمیت دیگر وکلاء موجود رہے۔