Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

بھارت بند کا ملک کے مختلف مقامات پر اثر۔۔جگہ عوام سڑکوں پر۔گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /مورخہ ٢٩ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
آج بھارت بند کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بند کا اثر نظر آرہا ہے۔کٸی جگہوں پر بہوجن کرانتی مورچہ کے اراکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح ہو کہ بہوجن کرانتی مورچہ نے سی اے اے و این آرسی کے خلاف آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس کا سیاسی پارٹیوں و ملی تنظیموں بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جھارکھنڈ: چترا میں کیسری چوک جام کر رہے بند حامیوں کو پولس نے حراست میں لیا
بہوجن کرانتی مورچہ اور دوسرے اداروں کی جانب سے بلائے گئے بھارت بند کا جھارکھنڈ میں کئی مقامات پر اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چترا میں وام سیف کے اراکین نے بند کی حمایت میں مقامی کیسری چوک کو جام کر دیا۔ بعد میں صدر تھانہ پولس نے بند حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ احتجاجی مظاہروں اور جلوس وغیرہ کو لے کر شہروں میں چوک-چوراہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پولس تعینات کی گئی ہے
بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر وغیرہ ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بند کا اثر صبح کے وقت کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔ کئی مقامات پر بند حامی مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے اور انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بند کی حمایت میں سڑکوں پر آئیں اور سی اے اے و این آر سی قانون کو واپس لیے جانے سے متعلق آواز بلند کریں۔
مہاراشٹر: ممبئی کے کنجور مارگ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روکی گئی
بہوجن کرانتی مورچہ کے ذریعہ 29 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھارت بند کے اعلان کا درجنوں سیاسی، سماجی اور دلت تنطیموں کی حمایت ملی ہے اور کئی مقامات پر اس کا وسیع اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ممبئی کے کنجور مارگ اسٹیشن پر بہوجن کرانتی مورچہ کے اراکین نے پٹری پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں میں بھی اس بند کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے اور دہلی کے جنتر منتر پر آج لوگ بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ہیں۔