Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

اسدالدین اویسی کا انوراگ ٹھاکر کو چیلنج۔ جگہ بتائیے کہاں آنا ہے ۔۔ہمت ہو تو گولی مارٸیے۔۔میں آنے کو تیار ہوں !

انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز دہلی میں ایک ریلی کے دوران ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ’ سی اے اے کی مخالفت کرنے والے ملک کے غدار ہیں۔ انہیں گولی مار دینی چاہئے‘۔

ممبٸی۔۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع .
=============================
شہریت قانون کو لے کر بیان بازی کا دور جاری ہے۔ بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کے ’ سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کو گولی مارو‘ بیان کے بعد اب اسدالدین اویسی نے ان کو چیلنج دیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا ’ انوراگ ٹھاکر مجھے ہندوستان میں وہ جگہ بتائیں جہاں مجھے گولی ماریں گے۔ میں وہاں آنے کو تیار ہوں‘۔
اسدالدین اویسی نے منگل کو ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں ہوئی ایک ریلی میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا ’ انوراگ ٹھاکر میں چیلنج دیتا ہوں، ہندوستان میں وہ جگہ بتائیے جہاں آپ مجھے شوٹ کریں گے اور میں آنے کو تیار ہوں‘۔ انہوں نے کہا ’ آپ کا بیان مجھ میں ڈر پیدا نہیں کرے گا۔ کیونکہ ہماری مائیں اور بہنیں بڑی تعداد میں سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز دہلی میں ایک ریلی کے دوران ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ’ سی اے اے کی مخالفت کرنے والے ملک کے غدار ہیں۔ انہیں گولی مار دینی چاہئے‘۔ الیکشن کمیشن نے اس بیان پر انوراگ ٹھاکر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ٹھاکر کو جمعرات کو دوپہر بارہ بجے تک اس نوٹس کا جواب دینا ہے۔
واضح ہو  کہ شہریت قانون 10 جنوری سے کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر نافذ ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔