Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

سی اے اے احتجاج: مرشد آباد میں بھڑکے تشدد میں 2 لوگوں کی موت، دیگر 3 زخمی

مغربی بنگال کے مرشد آباد واقع جالنگی علاقے میں شہریت قانون کو لے کر جاری احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہو گیا جس میں کم ازکم دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔

کولکاتہ۔مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ جنوری ٢٠٢٠
==============================
 مغربی بنگال کے مرشد آباد واقع جالنگی علاقے میں شہریت قانون کو لے کر جاری احتجاجی مظاہرہ پرتشدد ہو گیا جس میں کم ازکم دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مہلوک کی شناخت انارل بسواس کے طور پر ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشان ملے ہیں۔
دراصل، یہاں مقامی لوگوں نے بند کا اہتمام کیا تھا۔ اسی دوران ترنمول کانگریس کے بلاک پرمکھ طاہر الدین شیخ کا قافلہ وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر اس نے مظاہرین پر گولی چلا دی۔ اس کے بعد یہاں تشدد بھڑک گیا اور شرپنسدوں نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور کاروں کو نذر آتش کر دیا۔
ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے حالانکہ ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے اس تشدد کے پیچھے کانگریس اور سی پی ایم کے مقامی لیڈران کا ہاتھ بتایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان علاقے سے گزر رہے تھے، تبھی ان پر حملہ کر دیا گیا۔