Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

ضلع جونپور و نواحی علاقوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت بند۔۔۔عوام نے کاروبار بند رکھا۔۔جلوس نکال کر درج کرایا احتجاج ۔

جون پور ..اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف بھارت بند اعلان کے تحت بدھ کے روز شہر سمیت ضلع کے سبھی علاقوں میں مسلم دکانداروں نے اپنی دکانیں بند مخالفت درج کرائی۔شہر سمیت شاہ گنج میں بہوجن کرانتی مورچہ اوربھیم سینا کی مشترکہ قیادت میں لوگوں نے جلوس نکال کر سیاہ قانون واپس لینے کی مانگ کی وہیں مانی کلاں گاؤں میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے ہاتھوں میں تختیاں لیکر جلوس نکالا۔جلوس کی اطلاع پر پہنچے انتظامی افسران اور پولیس نے مظاہرہ کر رہے لوگوں کو سمجھا کر جلوس کو ختم کرایا۔
بدھ کے روز شہریت ترمیم قانون کے خلاف بھارت بند کے تحت شہر کے شاہی اٹالہ مسجد،نواب یوسف روڈ،بڑی مسجد،سبزی منڈی سمیت دیگر مسلم اکثیرتی علاقوں میں دکانداروں نے دکانیں بند رکھی۔قانون کے خلاف بند دکانوں کو دیکھتے ہوئے شہر کے سبھی مقام پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔دوپہر میں بہوجن کرانتی مورچہ کے ضلع صدر ادے بھان گوتم کی قیادت میں بھیم سینا کے کارکنوں نے جلوس نکال کر شہریت ترمیم قانون کو سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس نکالا۔جلوس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے جلوس کو شاہی پل پر روک دیا اور درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔۔دیر شام تک بازاروں کے بند رہنے سے سناٹا چھایا رہا۔
شاہ گنج سے موصولہ اطلاع کے مطابق شہریت قانون کے خلاف بھارت بندکے تحت بدھ کے روز قصبہ کے گپتا گلی،عراقیانہ،حیات نگر،چوڑی محلہ،گھاس منڈی،حسینی کٹرا،شری رام پور اور مین روڈ پر مسلمانوں نے اپنی دکانوں کو بند رکھا۔قصبہ میں مسلمانوں کی دکانوں کو بند دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ افسران نے دورہ کرنا شروع کر دیا۔ادھر دوپہر میں بہوجن کرانتی مورچہ اور بھیم سینا کے سینکڑوں کارکنوں نے ڈاکٹر اندرجیت بھنڈاری کی قیادت میں کھٹہن تراہے پر سڑک جام کر دھرنہ مظاہرہ کرنا شروع کر دیا جس سے افسران کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ایک گھنٹے تک چلے احتجاجی مظاہرہ کے دوران نعرے بازی کے دوران ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،سی او جتیندر کمار دوبے سمیت سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس نے کافی مشقت کے بعد مشتعل ہجوم کو سمجھا کر جام ختم کرایا۔اسی سلسلے میں آر پی ایف انچارج سندیپ کمار یادو کی قیادت میں اسٹیشن پر مستعد رہ کر چیکنگ مہم چلا تے ہوئے پورے دن سرگرم رہے۔
کھیتاسرائے سے موصول اطلاع کے مطابق شہریت ترمیم قانون کے خلاف سابقہ اعلان کے تحت پورے بازار کے مسلمانوں نے اپنی دکانوں کو بند کر مخالفت درج کرائی۔اس دوران پولیس اور ایس ڈی ایم دورہ کرتے نظر آئے۔ادھر علاقہ کے مانی کلاں بازار میں پوری طرح سے دکانوں کو بند کر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں تختیاں لیکر سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس نکال دیا،جس سے ضلع انتظامیہ میں افرا تفری مچ گئی۔ اناً فاناً میں اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،سی او شاہ گنج اور کھیتا سرائے تھانہ پولیس کے ساتھ موقع پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگے لیکن مظاہرین کی تعداد زیادہ ہونے پر پیچھے ہٹنا پڑا۔کافی مشقت کے بعد علاقہ کے معزز لوگوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد جلوس کو ختم کرایا گیا۔