Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 20, 2020

شاہین باغ میں جاری احتجاج کے خلاف اب سپریم کورٹ میں عرضی داخل ،

وکیل امت ساہنی نے سپریم کورٹ میں ایک خصوصی عرضی داخل کرکے شاہین باغ کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔٢٠ جنوری ٢٠٢٠۔
ہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے شاہین باغ میں خواتین سراپا احتجاج ہیں اور اس کی وجہ سے کلندی کنج شاہین باغ روڈ کا حصہ بند ہے ۔ اس راستے پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے 14 جنوری کو اس راستے پر ٹریفک کی رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق عرضی پر فوری طور پر فیصلہ سنانے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ احتجاج سے نمٹنے ، احتجاج کی جگہ یا ٹریفک کی پریشانیوں سے نمٹنے کے بارے میں براہ راست کوئی ہدایت نہیں دے گی ، کیونکہ یہ اصل صورتحال اور پولیس کی صوابدید پر منحصر ہے ۔
وکیل امت ساہنی نے سپریم کورٹ میں ایک خصوصی عرضی داخل کرکے شاہین باغ کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ساہنی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ شاہین باغ میں ہونے والے مظاہرے نے کئی دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے مظاہرے شروع کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس کو جاری رہنے دینا بری روایت پیدا کرنا ہوگا ۔