Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 20, 2020

شہریت ترمیمی قانون میں اصلاح کی ضرورت:::::::::::: نجیب جنگ۔

نٸی دہلی / صداٸے وقت / ٢٠ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کا انتظام کیا جائے یا سبھی مذاہب کے لوگوں کا نام ہٹا دیا جائے۔ نجیب جنگ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالب علموں کی تحریک کو حمایت دینے آج شام یہاں پہنچے اور اس دوران انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ اس قانون میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یا تو مسلمانوں کو اس میں شامل کرنا چاہئے یا سب کو ہٹا دینا چاہئے۔
جامعہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ نے کہا کہ اس قانون کو سب کو شامل کرنے والا بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں لاکھوں لوگ اس قانون کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں اس لئے اسے ختم کرنے کے لئے حکومت کو اس میں شامل لوگوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔ بات چیت ہونی چاہئے، تبھی کوئی حل نکلے گا۔ اگر ہم بات نہیں کریں گے تو حل کیسےنکلے گا؟ اس کے خلاف مخالفت کب تک جاری رہے گی؟ معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، دکانیں بند ہیں، بسیں نہیں چل رہی ہیں۔