Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 20, 2020

استغفار کی برکت !!!



از /مولانا محمد اکرم خان شاہ گنج/صداٸے وقت۔
=============================
*حضرت امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ بہت مشہور محدث و امام وقت گزرے ہیں* 
امام صاحب کو بہت زیادہ حدیثیں زبانی یاد تھیں؛ *امام صاحب کا ایک واقعہ ابن جوزی رحمۃاللہ علیہ نے اپنی کتاب میں بیان کیاہےکہ*؛ حضرت امام احمد ابن حنبل رحمۃ  اللہ علیہ کو ایک بار کہیں سفر پر جانا تھا ؛ امام صاحب نے اپنا ضروری سفری سامان لیا اور سفر پر روانہ ہوگئے چلتے چلتے رات ہوگئی ایک قصبے کی مسجد میں  نماز عشاء پڑھ کر امام صاحب نے چاہا کہ اس مسجد میں رات گزار لوں اسی وجہ سے مسجد ہی میں رکے رہے؛ اپنی انکساری اور خوداری کی وجہ سے کسی سے اپنا تعارف نہیں کراایا؛ جب سب نمازی عشاء کی نماز پڑھ کر چلے گئے تب مسجد کا خادم امام صاحب کے پاس آیا اور امام صاحب سے کہنے لگا چلئے بڑے میاں مسجد سے باہر نکلئے امام  صاحب نے خادم سے کہا میں مسافر ہوں ؛ اسی مسجد میں رات گزارنا چاہتا ہوں خادم نے کہا نہیں اجازت نہیں ہے باہر نکلئے؛ بادل ناخواستہ امام صاحب مسجد سے باہر نکل آئے مسجد سے باہر گیٹ کے پاس ایک چبوترا تھا امام صاحب نے سوچا اسی پر رات بسر کرلوں اپنا سامان رکھ بیٹھ گئے اتنے میں پھر  مسجد کا خادم آیا اور امام صاحب سے کہا یہاں بھی آپ نہیں رک سکتے امام صاحب نے کہا بھائی میں مسافر ہوں کہاں جاؤں خادم نے  کہا کہیں بھی جائیں لیکن یہاں نہیں رک سکتے  امام صاحب مجبوراً وہاں سے اٹھے سوچ رہے تھے کہاں جاؤں اتنے میں  ایک نان بائی جو پاس ہی میں روٹی پکاتا تھا امام صاحب کو دیکھ لیا پاس آیا  اور کہا آپ ہمارے پاس رک جائیں؛ ہم کام کرتے رہیں گے آپ آرام کر لیجیے گا امام نان بائی کی دکان پر چلے گئے 
نان بائی اپنا کام کرتا جاتا تھا  ساتھ ساتھ استغفار پڑھ تا جاتا تھا آٹا گوندھتا جاتا استغفار پڑھتا جاتا 
امام صاحب نے جب نان بائی کو مسلسل استغفار پڑھتے ہوئے دیکھا تو اس سے پوچھا تم کتنے دنوں  سے استغفار پڑھ رہے اس نے کہا  تقریباً چالیس پچاس سال سے امام صاحب نے پوچھا تم کو اسکا کوئی فائدہ نظر آیا اس نے ہاں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ میں جو بھی دعا کرتا ہوں قبول ہو جاتی 
امام صاحب تعجب سے پوچھا اچھا سب دعائیں قبول ہوجاتی ہیں اس نے ہاں کہا ؛ لیکن ایک میری دعا ابھی تک قبول نہیں ہوئی امام صاحب نے پوچھا  *کون سی دعا  قبول نہیں ہوئی*
 نان بائی نے کہ بہت دنوں سے میرے دل میں ایک خواہش ہے کہ کسی طرح میری ملاقات *امام احمد ابن حنبل* سے ہوجائے یہی دعا اکثر  کرتا رہتا ہوں لیکن ابھی تک یہ دعا قبول نہیں ہوئی 
نان بائی کی اس بات کو سن کر امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ مسکرائے  اور کہا کہ تمھاری یہ دعا بھی اللہ نے قبول کرلی ہے؛ *میں ہی احمد ابن حنبل ہوں* یہ تمھاری  دعا کا اثر  کہ اللہ نے مجھے کھینچ کر تمہارے دروازے پر  کر لاکر کھڑا کردیا

اللہ ہمیں بھی خوب استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے