Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

قومی مشن کے تحت آشا کارکنوں کی بہتر کارکردگی پر وزیر مملکت نے اعزاز سے نوازہ۔

جون پور.اتر پردیش (صداٸے وقت ۔۔نماٸندہ)
====================
قومی صحت مشن کے تحت ضلع سطح آشا کارکنانوں کی کانفرنس اتوار کے روز شہر کے صدیق پور میں واقع ایک اسکول میں منعقد ہوئی۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے رہائش و شہری منصوبہ بندی گیریش چندر یادو کی موجودگی میں اچھے کام کرنے والی آشا کارکنانوں کو وزیر مملکت کی جانب سے سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

پروگرام میں 2017-18 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آشا درگاوتی دوبے، سریتا موریا، سنگیتا دیوی، مالی سال 2018-19میں بندو، وجیالکشمی اور درگاوتی دوبے، ممتا استھانا، سریتا یادو، گیتا پٹیل کو وزیر مملکت کے ذریعہ سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آشا کو 5ہزار دوئم کو 3 ہزار روپے اور سوئم کو 2 اور1 ہزار روپے انعام بینک اکاؤنٹ میں بھیجا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ آشا کا کردار انسانوں کی زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوا ہے۔بچوں کی پیدائش سے لیکر بڑے ہونے تک آشا کا کرداربہت اہم ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آشاجس زمہ داری سے اپنی زمہ دارویوں کو نبھا رہی ہے اس سے صحت محکمہ اور عام عوام کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے عوامی بہبود اسکیموں کو زمین پر لانے میں امیدوں کا ایک خاص حصہ ہے۔ وزیر اعظم آیوشمان کارڈ اور وزیر اعلی صحت کارڈ کی تقسیم میں آشا کا کام قابل تحسین رہا ہے۔ وزیر مملکت نے سب سے اپیل کیا کہ وہ وزیر اعظم آیوشمان کارڈ اور وزیر اعلی صحت منصوبہ کے بارے میں بیداری لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اور مجبور افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔سی ایم اوڈاکٹررام جی پانڈے نے کہا کہ صحت کی بنیادی خدمت میں آشا کا نمایاں کردار ہے۔ ضلع میں آشا کے ذریعہ بہت عمدہ کام ہورہا ہے، مختلف اسکیموں کے نفاذ میں پوری لگن کے ساتھ کام مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کی پریشانی ہو تو اس کے بارے میں معلومات دیں، جس پر مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع ٹی بی افسر آر کے سنگھ، ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر ایس پی مشرا،ڈاکٹر آئی این تیواری، ڈاکٹر نریندر سنگھ، ڈاکٹر راجیو یادو، ڈاکٹر ستیورت ترپاٹھی، اجے سنگھ، دھیرج یادو موجود رہے۔