Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

اسلحے کے دم پر سر بازار دکاندار کو لوٹنے کی کوشش۔۔عوام نے بدمعاشوں کو دبوچا۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
جلالپور تھانہ حلقہ کے پراؤ گنج بازار میں گزشتہ دیر شام کتاب دکاندار کو اسلحے کے دم پر لوٹنے کی کوشش کر رہے دوبدمعاشوں کو مقامی لوگوں نے بہادری دکھاتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ تیسرا بدمعاش فرار ہو گیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں کو پٹائی کرتے ہوئے گاؤں والوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس بدمعاشوں کو پکڑکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مٹھیا گاؤں
رہائشی گلاب پرجاپتی کی پراؤ گنج بازار میں کتاب کی دکان ہے۔روزانہ کی طرح وہ اپنی دکان بند کر گھر جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ سڑک چھوڑ کر اپنے گھر کی طرف گیا پہلے سے موجود موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے طمنچہ دکھا کر لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔بدمعاشوں کو دیکھتے ہی متاثر نے موٹرسائیکل چھوڑ کر شور مچانا شروع کر دیا۔شور سنتے ہی کثیرتعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور محاصرہ کر دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا جبکہ تیسرا بدمعاش فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں کی گاؤں والوں نے پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے بدمعاشوں کو حراست میں لیکر تھانے لاکر فرار ہوئے بدمعاشوں کی معلومات حاصل کیا۔پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام کرشن کانت یادو ولد وکرمادتیہ یا دو سکان کبیر الدین پور تھانہ گورابادشاہ پور اور ابھے پال ولد بچاؤ پال ساکن سکرا تھانہ گورابادشاہ پور بتایا۔فرار ہوئے بدمعاش کی نام پتہ کر پولیس گرفتاری کیلئے ہر ممکن مقامی پر دبش دے رہی ہے۔بدمعاشوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔