Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

شراب نوشی کی مخالفت کرنے پر شوہر و دیور نے کی خاتون کی پٹاٸی۔۔۔۔دونوں پولیس حراست میں۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں میں گزشتہ دیر شب شراب نوشی کر گھر پہنچے شوہر کی مخالفت کرنے پر شوہر اور دیور نے ملکر خاتون کی پٹائی کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔متاثرہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو حراست میں لیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی رام بجھارت شراب نوشی کا عادی ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ دیر شب بھی وہ شرا ب نوشی کر گھر پہنچا تو بیوی آشادیوی سے کہا سنی ہونے لگی۔تنازعہ ہوتا دیکھ گھر میں موجود دیور اور شوہر نے ملکر خاتون کی پٹائی کرنا شروع کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی خاتون کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا۔