Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

بس میں طالبہ کے ساتھ فحش حرکت کرنے والے دو نوجوانوں کی پٹاٸی کے بعد پولیس کے حوالے۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
===========================
الہ آباد سے امتحان دیکر گھر لوٹ رہی ایک طالبہ سے فحش حرکت کرنے والے نوجوانوں کو بدلاپور قصبہ میں طالبہ کے اہل خانہ نے پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔

بتاتے ہیں کہ سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے ایک کالج کی طالبہ گزشتہ روز الہ آباد میں امتحان دیکر واپس روڈویز بس سے لوٹ رہی تھی کہ راستہ میں دو نوجوان اس کی بغل والی سیٹ پر بیٹھ گئے اور فحش حرکت کرنے لگے۔فحش حرکت سے پریشان ہوئی طالبہ نے فون پر اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے بدلاپور قصبہ میں بلا لیا۔بدلاپور بس کے پہنچتے ہی اہل خانہ نے بس کو روک کر نوجوانوں کو پکڑ کر پٹائی کرنا شروع کر دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر تھانے لائی۔طالبہ کی تحریر پر پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ قائم کر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔