Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

نوزاٸیدہ بچہ کی موت پر پراٸیویٹ اسپتال میں اہل خانہ کا ہنگامہ۔۔ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے مقامی قصبہ میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں نوزائد بچے کی پیدائش کے بعد ہوئی موت سے ناراض ہوئے لواحقین نے ڈاکٹر پر لاپرواہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کر دیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لواحقین کو سمجھاتے ہوئے کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

بتاتے ہیں کہ سجان گنج تھانہ حلقہ کے چھمیا گاؤن رہائشی آشیش دوبے کی اہلیہ پرتما کی ژچگی کیلئے اہل خانہ نے قصبہ کے میرپور چوراہے پر واقع اسپتال میں داخل کرایا جہاں تین روز قبل آپریشن کے زریعے بچے کی پیدائش ہوئی۔پیدائش کے بعد بچے کو کمزور بتاتے ہوئے ڈاکٹر نے آئی سی یو میں رکھ لیا۔تین روز کے علاج کے بعد اتوار کی الصبح ڈاکٹر نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔بچے کی موت کی خبر سنتے ہی لواحقین مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی کوتوالی پولیس نے اہل خانہ کو سمجھاتے ہوئے خاموش کرایا۔پولیس نے معاملے میں تحریر لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔