Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

مولانا عرفان ندوی فاونڈیشن کی طرف سے غربإ میں کمبل کی تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
==============================
مولانا عرفان ندوی فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے راس منڈل میں غرباء میں کمبل تقسیم کیا گیا۔بطور مہمان خصوصی اعلی تعلیم کونسل کے ممبر آر این ترپاٹھی نے کہا کہ غریبوں کی خدمت کرنا ثواب کا کام ہے۔فاؤنڈیشن کے زریعے غرباء میں کمبل تقسیم کرتعریف کا کام کیا ہے۔کانگریس پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ نیک دل کئے گئے کاموں میں سب سے اہم کام یہ بھی ہے۔علاقہ کے کارپوریٹر ابوزر شیخ کے زریعے کئی سالوں سے غرباء کو کمبل تقسیم کیا جا رہا ہے جو بہترین کام ہے۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے نعمان خان نے کہا کہ کئی سالوں سے غریبوں کو کمبل تقسیم کیا جا رہا ہے۔ادارے کے زریعے ہر سال کمبل کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مولانا انوار احمد قاسمی،رامیشور ترپاٹھی،منا اوجھا،ارون ترپاٹھی،سردار حسین ببلو،حسنین قمر،راکیش سنگبھ،اعظم زیدی،عادل خان،الماس صدیقی،سرفراز،خالد،راجن تیواری،نیرج رائے،احسن خان،عارف حسینی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت آصف خان ایڈوکیٹ اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ کارپوریٹر ابوزر شیخ نے کیا۔