Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

میرا دروازہ این پی آر، این آر سی ایجنٹس کیلئے بند ہے’ مالیگاؤں کے ہر گھر کے دروازے پر جمعیت علماء کی مقامی یونٹ کا پوسٹر آویزاں۔

مالیگاؤں 19 جنوری (عامر ایوبی) صداٸے وقت: ۔
============================
این آر سی اور این پی آر ملک کی سالمیت و بقاء کیلئے نقصان دہ ہے اس کو لیکر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ دراز ہے مالیگاؤں مہاراشٹر کا ایک اہم مسلم اکثریتی شہر ہے یہاں پر دیڑھ مہینے میں مردوں کی ریلی خواتین کی ریلی اور طلباء کی ریلی علیحدہ علیحدہ طور پر نکالی جاچکی ہے اور تینوں ریلیاں تاریخ ساز ثابت ہوئیں جس کی گونج دیر تک اور دور تک سنائی دی تھی اس کے بعد بھی مالیگاؤں میں روزآنہ الگ الگ تنظیموں کی جانب سے کوئی نا کوئی احتجاج کیا جارہا ہے۔

اس سلسلہ میں جمعیت علماء مالیگاؤں (ارشد مدنی) بھی کوشاں ہے چونکہ یہ مسئلہ وقتی نہیں ہے بلکہ ایک طویل عرصے تک اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے قائدین نے کہا ہے اس کے پیش نظر جمعیت علماء مالیگاؤں (ارشد مدنی) نے گزشتہ روز مجلس عاملہ و منتظمہ کے علاوہ کلبوں اور اداروں کے ذمہ داران کو طلب کرکے ٹھوس لائحہ عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے اس سلسلہ کی پہلی کڑی کے طور پر مالیگاؤں کے ہر گھر کے دروازے پر ایک پوسٹر چسپاں کرنے کا عمل جاری ہے۔
جمعیت کی جانب سے جاری پوسٹر پر اردو کے علاوہ مراٹھی اور انگلش میں جلی حروفوں میں یہ لکھا ہیکہ ‘میرے گھر کا دروازہ این آر سی اور این پی آر کے ایجنٹوں کیلئے بند ہے’ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا ہیکہ اس کالے قانون کے نفاذ کیلئے ہمارے گھروں پر آنے والے حکومت کے آفیسران کے ساتھ ہم عدم تعاون کا اعلان کرتے ہیں