Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

حکومت سی اے اے پر بات چیت کے لئے تیار: :::::نرملاسیتارمن

نٸی دہلی /19 جنوری ۔2020/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
چننٸی ۔۔۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر جاری بحث کے درمیان آج کہا کہ یہ شہریت دینے کا قانون ہے نہ کہ چھیننے کا اور حکومت ان سبھی لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہے جنہیں اپنی شہریت سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے محترمہ سیتا رمن نے چنئی شہری منچ کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ جو سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں، انہیں افواہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سي اے اے سے ملک میں رہنے والا کوئی بھی مسلم شہری متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، "شہریت قانون مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، "ریاست حکومتوں کی طرف سے اسمبلیوں میں سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کرنے کے باوجود اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
محترمہ سیتا رمن نے شہریت قانون کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں کو دیکھنا کافی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا، ” اسے دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔