Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

ہندوستان نے جیتی سیریز ، فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے روندا.

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 286 رن بنائے ۔ ہندوستان نے اس ہدف کو 47.3 اوورس میں تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع/١٩ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو  میں ہوٸے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نائب کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری اور کپتان کوہلی کی دمدار اننگز کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ساتھ ہی دو ایک سے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 286 رن بنائے ۔ ہندوستان نے اس ہدف کو 47.3 اوورس میں تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔
ٹیم انڈیا کی اننگز کی شروعات اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار اور تیز رفتار شروعات دلائی ۔ پہلی وکٹ کیلئے کے ایل راہل اور روہت شرما کے درمیان 69 رنوں کی شراکت داری ہوئی ۔ کے ایل راہل 19 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے کتپان کوہلی اور روہت شرما نے اننگز کو آگے بڑھایا اور مضبوط پوزیشن تک پہنچادیا ۔ دونوں کے درمیان 137 رنوں کی شاندار شراکت داری ہوئی اور 206 کے مجموعی اسکور پر ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا لگا ۔ روہت شرما 119 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے ۔ روہت کے بعد سریش ائیر کریز پر آئے اور انہوں نے کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز تک پہنچادیا ۔ مگر آخری لمحات میں کپتان کوہلی آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 89 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ جبکہ سریش ائیر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو میچ جتا دیا ۔ ائیر نے 44 رن بنائے جبکہ منیش پانڈے نے 8 رن بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ ، ایگر اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملا ۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے اپنے دونوں اوپنروں کو جلدی گنوا دیا۔ پہلے ون ڈے کے سنچری میکر اوپنر ڈیوڈ وارنر مسلسل دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ وارنر سات گیندوں میں تین رن ہی بنا سکے۔ انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ کپتان آرون فنچ 26 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔دو وکٹ 46 رنز پر گر جانے کے بعد اسمتھ نے مارنس لابوشین کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 127 رن کی شاندار شراکت کی۔ لابوشین نے 64 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 54 رن بنائے اور انہیں لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 32 ویں اوور میں اپنا شکار بنایا۔ جڈیجہ نے اسی اوور کی آخری گیند پر مچل اسٹارک کو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا۔
اسمتھ نے پھر وکٹ کیپر ایلیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 58 رن کی ساجھےداری کی۔ کیری کو چائنامین بولر کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔ کیری نے 36 گیندوں پر 35 رن میں چھ چوکے لگائے۔ ایشٹن ٹرنر چار رنز بنا کر نوديپ سینی کا شکار بنے۔جبکہ اسمتھ نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے سنچری بنائی ۔ اسمتھ نے 131 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آخری پانچ اوورز میں آسٹریلیا پر لگام لگا کر اسے 300 کے اسکور تک نہیں پہنچنے دیا۔ سمیع نے اسمتھ اور پیٹ کمنز کو 48 ویں اوور میں اور ایڈم زمپا کو آخری اوور میں آؤٹ کیا۔ سمیع نے 10 اوور میں 63 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ جڈیجہ کو 44 رن پر دو وکٹ ملے۔ کلدیپ نے 62 رن پر ایک وکٹ اور نوديپ سینی نے 65 رن پر ایک وکٹ لیا۔ جسپريت بمراه نے کسی ہوئی گیند بازی کرتے ہوئے 10 اوور میں صرف 38 رنز دیے۔.