Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت مستحکم۔۔۔اسپتال سے تازہ اپڈیٹ۔۔۔کٸی فلمی ہستیوں نے کی عیادت۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے ۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔
ممبٸی/صداٸے وقت /ذراٸع / ١٩ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو ہفتہ کو کار حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد پنویل کے ایم جی ایم اسپتال سے دیر رات کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ وہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے ۔ اسپتال کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے شبانہ اعظمی کی تازہ حالت کی جانکاری دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شبانہ اعظمی کے اہل خانہ کے علاوہ کئی بالی ووڈ ستارے بھی ان کی کیفیت جاننے کیلئے اسپتال پہنچے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے ۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔ اسپتال میں بھرتی شبانہ اعظمی کی حالت جاننے کیلئے کئی بالی ووڈ ستارے بھی وہاں پہنچے ۔
اعظمی سے ملنے کیلئے پہنچنے والوں میں ان کے شوہر جاوید اختر ، بیٹا فرحان اختر اور بیٹی ضویا اختر کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انل کپور ، ان کی اہلیہ سنیتا کپور اور اداکارہ تبو بھی شامل ہیں ۔ فرحان اختر کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ شبانی دانڈیکر بھی اسپتال پہنچی تھیں ۔
واضح ہو کہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر پونے - ممبئی ایکسپریس وے پر حادثہ کا شکار ہوگئے تھے ۔ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی ، جس میں شبانہ اعظمی سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھیں جبکہ جاوید اختر بچ گئے تھے ۔