Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

جامعہ نگر فائرنگ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا : ایسی واردات برداشت نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔، سخت کارروائی کریں گے

امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح کی کسی بھی واردات کو برداشت نہیں کرے گی ۔ اس کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣٠ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
جامعہ نگر علاقہ میں جمعرات کی دوپہر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مارچ سے پہلے ایک شخص نے ہتھیار لہرایا اور فائرنگ کی ، جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے ۔ اس واقعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آج دہلی میں جو گولی چلانے کی واردات پیش آئی ہے ، اس پر میں نے دہلی پولیس کمشنر سے بات کی ہے اورا نہیں سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے ۔
امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس طرح کی کسی بھی واردات کو برداشت نہیں کرے گی ۔ اس کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔
اس واردات کے فورا بعد پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ گولی لگنے سے زخمی طالب علم کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مظاہرین پرامن طریقہ سے راج گھاٹ کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ نوجوان نے پولیس کی موجودگی میں ہی فائرنگ کردی ۔ حالانکہ اس دوران اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب طالب علم زخمی ہوگیا ، تب پولیس نے بیریکیڈ کھولنے سے منع کردیا ، جس کی وجہ سے طالب علم کو کود کر آگے بڑھنا پڑا 
ادھر جامعہ نگر فائرنگ پر ڈی سی پی چنمے بسوال نے کہا کہ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس کی جانب سے کوئی چوک نہیں ہوئی ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ انہوں نے بھیڑ کو آگے بڑھنے سے روکا تھا ۔ ان کی مانیں تو فی الحال اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ حملہ آور کون ہے اور کہاں سے آیا ہے ؟ ۔ خیال رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔