Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

سماجوادی پارٹی کی ماہانہ ضلعی میٹنگ منعقد

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
سماج وادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ ہفتے کے روز پارٹی کے ضلع دفتر میں ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ کارکنوں کو بوتھ کی سطح پر لگ جائے، کیونکہ ووٹر لسٹ میں نظرثانی کا پروگرام چل رہا ہے۔ سبھی سماجوادی اپنے گاؤں کو دیکھیں اور انہیں ووٹر بنائیں جو ووٹر نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کے تقریباًدو لاکھ افراد کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹا گیا ہے، جو ایک سازش کے تحت کیا گیاہے جس میں میں سماج وادی پارٹی کے ووٹروں کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے اعلان پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان این پی آر کا فارم نہیں بھریں گے اور سی اے اے جیسے کالے قانون کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ شاہ گنج کے ایم ایل اے شیلندر یادو للئی نے کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومت جس طرح سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے اور غریب کسانوں اور مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈال رہی ہے اس کو سماجوادی لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان کی حکومت کی عوامی مخالفت منصوبوں سے آگاہ کریں گے تب ہی عوام انہیں ملک اور ریاست سے اکھاڑ پھینکے گی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی للن پرساد یادو، سابق وزرا ء شری رام یادو، جگدیش نارائن رائے، ڈاکٹر کے پی یادو، سابق ایم ایل اے جوالا پرساد یادو، شردھا یادو، سابق ضلع صدر ڈاکٹر اودھناتھ پال، راج ناتھ یادو، یشونت یادو، شیام بہادر پال، راکیش موریہ،راہل ترپاٹھی، رخسار احمد، اکھنڈیادو، راجندر ٹائیگر، راہل یادو، پونم موریہ، امت یادو، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، الماس صدیقی، اندو پرکاش سنگھ، سشیل سریواستو، شیام نارائن بند، سرفراز خان، پربھاکر موریہ، رام جتن یادو، رامتی یادو، سید محمد عارف، ڈاکٹر شمیم، کیلاش یادو، جمال اعظمی، انل دوبے، شیوجیت یادو، راجندر یادو، سریش یادو، رمیش یادو، اجے ترپاٹھی، ناگیندر بہادر یادو، شبنم ناز سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔