Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

بینک کی قطار میں لگے نوجوان کی بیگ پر بلیڈ سے پھاڑ کر 25 ہزار کی چوری۔۔۔چور کا سراغ نہیں لگا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ میں واقع یونین بینک کی برانچ میں قطار میں لگے نوجوان کے بیگ پر بلیڈ لگا کر فریبی جعلساز نے 25ہزار روپے غائب کر دیے۔متاثر کی اطلاع پر بینک کا گیٹ بند کر مشتبہ لوگوں کی تلاشی لی گئی لیکن پتہ نہیں چل سکا۔شکایت پر پہنچی پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزم کی شناخت میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے ڈیہا گاؤں رہائشی ہریش چندر تیواری اپنے نابینا والد سدادھاری کو لیکر مذکورہ بینک کی برانچ میں گیا تھا۔بینک میں اپنے اکاؤنٹ سے 25ہزار نقدی نکال کر بیگ میں رکھ کردوسرے اکاؤنٹ میں ڈالنے کیلئے قطار میں لگا تھا کہ اسی دوران فریبی جعلساز نے بلیڈ لگا کر بیگ سے پیسہ نکال کر فرار ہو گیا۔نقدی کاؤنٹر پر پہنچنے پر متاثر نے بیگ کھولا تو پیسہ غائب دیکھ اس کے ہوش اڑ گئے۔آناً فاناً میں متاثر نے بینک ملازمین کو اطلاع دی جس پر بینک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے گیٹ کو بند کر مشتبہ لوگوں کی تلاشی شروع کی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچارج نے بینک کے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر جعلساز کی شناخت کرانی شروع کر دیا ہے۔