Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

ووٹروں ڈے مورخہ ٢٥ جنوری سے قبل پوروانچل یونیورسٹی میں طلبہ کو راٸے دہی کے استعمال کی بابت دلاٸی گٸی حلف۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
======================
ویر بہار سنگھ پوروانچل یونیورسٹی احاطے میں جمعہ کے روز قومی یوم ووٹر سے قبل طلبہ سمیت سبھی اہلکاروں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کرنے و کھلے دل سے ووٹ کرنے کیلئے حلف دلایا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر اجے دیودی نے طلبہ سے کہا کہ وہ خود بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں،شاتھ ہی اپنے پڑوس اور تعلقات کے لوگوں کو بھی بیدار کریں۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں آئین نے سبھی شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا پورا حق دیا ہے۔شہری اپنے حقوق کے تئیں بیداررہتے ہوئے ایک صاف اور ترقی کرنے والی حکومت بنا سکتے ہیں۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سنجے کمار سریواستو نے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار سجیت جیسوال،امتحان کنٹرولر بی این سنگھ،چیف پراکٹر سنتوش کمار،ابھیسیک سنگھ،دیویانس سنگھ،نکیش کمار ترپاٹھی سمیت دیگر طلباء موجود رہے۔