Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

ضلع سماجوادی کارکنوں نے کرپوری ٹھاکر کی مناٸی سالگرہ۔

جون پور۔۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
 سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر جمعہ کے روز انجہانی کرپوری ٹھاکر کی سالگرہ ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں منائی گئی۔ اس موقع پر مسٹر یادو نے انجہانی ٹھاکر کی زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بڑے لیڈر تھے جنھیں کرمایوگی جناناک کہا جاتا تھا۔ وہ ملک کے پہلے  پسماندہ طبقے کے وزیر اعلی تھے، جنھوں نے ساری زندگی استحصال اور محروم لوگوں کے حق کیلئے جدوجہد کیا۔ غربت کے باوجود انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اسی دوران وہ آزادی کی تحریک میں کئی بار جیل بھی گئے لیکن جب ملک آزاد ہوا تو انھیں حقیقی آزادی کے لئے لڑنا پڑا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر بھی ملک کی مساوات کی آزادی چاہتے تھے لہذا آزادی کے بعد بھی آزادی کی جنگ شروع کی۔ سال 1952 میں وہ پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے، جس کے بعد لڑائی جاری رہی۔ وہ نائب وزیر اعلی اور دو بار بہار کے وزیر اعلی رہے۔

ان کے ذریعہ کئے گئے کام سے پورے ملک کے کمزور لوگوں کو فائدہ ہوا۔ آج  پسماندہ لوگوں جو ریزرویشن ملا، ان کے ذریعہ دیا گیا۔ انھوں نے جب تک معاشرے کے کمزوروں، دلتوں، کچلے لوگوں کو انصاف نہیں دلایا جدوجہد جاری رکھی۔ ضلع نائب صدر راج ناتھ یادو نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر بہار کے قائد نہیں، بلکہ پورے ملک کے قائد تھے۔ جس وقت انھوں نے سیاست شروع کی،اس وقت صرف چند ذاتوں کا غلبہ تھا، کرپوری ٹھاکر نے پسماندہ معاشرے میں پیدا ہونے کے بعد بھی بہت ساری اذیتوں اور زلالت کے بعد بھی کبھی نہیں جھکے۔ آج ہم ایسے عظیم شخصیات کے اصولوں کی بنیاد پر ہی ملک میں سماجواد لاسکتے ہیں۔ اس موقع پر یشونت یادو، شیام بہادر پال، راہل ترپاٹھی، رخسار احمد، راجن یادو، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، نند لال یادو، پونم موریہ، شیوجیت یادو، راکیش یادو، ڈاکٹر ایشور لال یادو، سنگھور یادو، عارف حبیب، وکاس یادو، راج دیو یادو، پرنسو یادو، رضوان حیدر، پردیپ شرما، لال بہادر یادو، دھرمیندر سونکر سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔نظامت جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔