Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

ریاستی سطح پر منتخب بہترین اسکولوں کے پرنسپل حضرات کو اعزاز سے نوازہ گیا۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ریاستی سطح پر منتخب ضلع کے بہترین اسکولوں کے پرنسپل کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ضلع کے 18 اسکولوں کا انتخاب ریاستی سطح پر کیا گیا ہے، جس کے لئے محکمہ تعلیم اور اساتذہ مبارکباد کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی چہارسو ترقی ہونی ہے۔ یہ پرائمری اور جونیئر اسکولوں کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے جسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

اسکولوں میں کتابی تعلیم کساتھ،دنیاوی اور معاشرتی تعلیم دینے پر بھی زور دیا اور اساتذہ سے کہا کہ وہ نہ صرف اسکولوں میں ثقافت کی تعلیم سکھائیں بلکہ بچوں کو بھی اس پر عمل پیرا کرایا جائے۔ بچے اچھے لباس میں اسکول آئیں۔ اسکولوں میں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اچھی طرز زندگی کے بارے میں بھی بتایا جانا چاہئے۔ بچوں کو بہتر رہنے، کھانے اور بزرگوں کا احترام کرنے کا درس دیں۔تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں۔ اساتذہ خوشی کے ساتھ درس و تدریس کا کام کریں، بچوں کو ذہن سے سکھائیں، استاذ بچوں کے لئے مثال ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اساتذہ کو اساتذہ ہونے کا صحیح معنی سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ استاذ کوجس اسکول میں تعینات کیا گیا ہے وہ اس کواپنا گاؤں سمجھ کر تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں تعاؤن کریں۔ تمام اساتذہ کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہر بچے کو بہتر معیاری تعلیم دینی ہوگی۔ اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا، بیسک تعلیم افسر راجندر پرساد سنگھ، پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے صدر امت سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔