Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

گزشتہ دنوں نہر میں ملی لاش کا پردہ فاش۔۔۔پولیس نے قاتل کو کیا گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے تسولی گاؤں کے قریب نہر میں گزشتہ 16جنوری کوملی لاش کے معاملے میں سرپتہاں پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضع ہو کہ سرپتہاں تھانہ حلقہ کے خرتاب پور گاؤں رہائشی پردیومن اپادھیائے28ولد رام چندر اپادھیائے گزشتہ 7جنوری کو گھر سے مشتبہ حالت میں لاپتہ ہو گیا تھا۔اہل خانہ نے کافی تلاش کے بعد 12جنوری کو مقامی تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد نہر سے لاش ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تو معاملہ آشنائی کا ملا۔پولیس نے قتل میں ملوث کھٹہن تھانہ حلقہ کے دھرولی گاؤں رہائشی شیوا یادو ولد جواہر یادو کو غوث پور تراہے کے قریب سے گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ایک دیگر ملزم ابھی فرار ہے جس کی تلاش میں پولیس دبش دے رہی ہے۔