Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر نوجوان کی خود کشی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
شاہ گنج قصبہ کے پرانی بازار میں گھریلو تنازعہ سے عاجز ایک نوجوان نے کمرے میں مشتبہ حالت میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔نوجوان کی پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھتے ہی پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

اطلاع کے مطابق گھاس منڈی روڈ واقع مذکورہ بازار میں گھریلو تنازعہ سے عاجز سالم25ولد داؤد نے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔جمعہ کی صبح کافی دیر تک کمرہ نہیں کھلنے پر اہل خانہ نے اندر دیکھا تو پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی پہنچے مقامی لوگوں کی مدد سے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا گیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اہل خانہ کے مطابق دو ماہ قبل سے شوہر اور بیوی میں تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان رہتا تھا۔