Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

آکلینڈ ٹی 20 : ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

نٸ دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع۔/٢٤ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ آکلینڈ میں  ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 203 رن بنائے ، جس کے بعد ہندوستان نے کے ایل راہل اور سریش ائیر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 19 اوورس میں ہی چار وکٹ گنوا کر میچ اپنے نام کرلیا ۔ یہ میچ آکلینڈ میں کھیلا گیا ۔

ہندوستان کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور اس کو پہلا جھٹکا دوسرے ہی اوورس میں اس وقت لگ گیا ، جب روہت شرما صرف چھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا ۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا کے ایل راہل کے طور پر 115 کے مجموعی اسکور پر اس وقت لگا ، جب کے ایل راہل 56 رن بناکر ایش سودھی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ کے ایل راہل کے آوٹ ہونے کے جلد ہی بعد 121 کے مجموعی اسکور پر کپتان کوہلی بھی 45 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم اس کے بعد سریش ائیر نے شاندار بلے بازی کی اور پہلے شیوم دوبے کے ساتھ 21 رنوں کی شراکت داری کی اور پھر منیش پانڈے کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت دلائی ۔ شیوم دوبے 13 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ سریش ائیر 58 رن اور منیش پانڈے 14 رن بناکر ناٹ آوٹ واپس آئے ۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس ہار کر بلے بازی کرتے ہوئے 203 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ سلامی بلے باز کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کو شاندار شروعات دلائی اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 7.5 اوورس میں 80 رن بنا ڈالے ۔ تاہم گپٹل 30 رن بناکر شیوم دوبے کے شکار بنے ۔ منرو نے 59 اور کپتان ولیمسن نے 51 بنائے جبکہ راس ٹیلر 27 گیندوں پر 54 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ہندوستان کی طرف سے بمراہ ، شردل ٹھاکر ، چہل ، شیوم دوبے اور جڈیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ محمد سمیع کو کوئی وکٹ نہیں ملی ۔