Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 24, 2020

مجرمانہ مقدمہ میں ملوث افراد کے سیاست میں داخلہ پر لگ سکتی ہے روک؟ سپریم کورٹ کی لاٸحہ عمل تیار کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت۔

سپریم کورٹ نے مرکزی الیکشن کمیشن کو ہندوستان میں مجرمانہ مقدمہ میں ملوث افراد کے انتخابی میدا میں داخلے پر روک لگانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/٢٤ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
سپریم کورٹ آف انڈیا  نے مرکزی الیکشن کمیشن کو ہندوستان میں مجرمانہ مقدمہ میں ملوث افراد کے انتخابی میدا میں داخلے پر روک لگانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس پہلے الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہندوستان میں مجرموں مقدمہ میں ملوث افراد کے سیاست میں داخلے پر روک لگانے کے لیے تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کورٹ سے سفارش کی ہے کہ عدالت مجرموں کو ٹکٹ نہ دینے کا حکم صادر کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت سیاسی جماعتوں سے مجرمانہ پس منظر کے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کو کہے۔
جس کے بعدسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے کے اندر اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ ایک روڈ میپ تیار کریں اور ایک ہفتہ کے اندر عدالت میں پیش کریں تاکہ ملک کی سیاست کو جرائم پیشہ افراد سے پاک بنایاجاسکے۔