Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

اعظم گڑھ۔۔لالگنج میں خوفناک سڑک حادثہ ۔دو کی موت دو شدید طور پر زخمی۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ /٢جنوری ٢٠٢٠۔
===================
دیوگاٶں کوتوالی حلقہ کے تحت قصبہ لالگنج میں خوفناک سڑک حادثہ سے پورے علاقے میں سنسنی ہے۔کنیا پاٹھشالہ کی گلی کے قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے بنارس کیطرف سے آرہی ایک کار نے چار لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔جس میں دو لوگوں کی موت ہوگٸی اور دو شدید طور پر زخمی ہیں۔

قصبہ لالگنج کے باشندہ آدرش برنوال ، آلوک جیسوال،دیوانشی اور سمن اپنے گھر سے نکل کر کسی پروگرام میں جا رہے تھے کہ اسی تھانہ حلقہ مرچی پور کے باشندہ اپنی تیز رفتار کار سے بنارس سے اعظم گڑھ کیطرف جارہے تھے اور کار بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکراٸی اور چار لوگوں کو اپنی زد میں لے لی۔مقامی لوگوں نے چاروں کو اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج آدرش برنوال اور آلوک جیسوال کی موت واقع ہوگٸی جبکہ دیوانشی کی حالت کافی نازک ہے اور سمن بھی شدید زخمی ہیں۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دیا۔۔قصبہ لالگنج میں اس خوفناک حادثہ جس میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگٸی ہو لوگوں میں سراسیمگی ہے۔