Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس کا آغاز ، شہریت ترمیمی قانون اور ہندوستانی حجاج کا کیا تذکرہ۔

صدر جمہوریہ نے مشترکہ ایوان سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میری حکومت کی کوششوں سے گزشتہ پانچ سالوں میں اس دہائی کو ہندوستان کی دہائی اور اس صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کی مضبوط بنیاد رکھی جاچکی ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /نماٸندہ /٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21 ویں صدی کی تیسری دہائی کے آغاز میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ میں نئے سال کی نیک خواہشات پیش کرنے کے ساتھ سبھی اراکین پارلیمنٹ کو اس تاریخی موقع کا گواہ بننے کیلئے مبارکباد بھی دیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہائی ہندوستان کیلئے کافی اہم ہے ۔ اس دہائی میں ہماری آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے ۔ میری حکومت کی کوششوں سے گزشتہ پانچ سالوں میں اس دہائی کو ہندوستان کی دہائی اور اس صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کی مضبوط بنیاد رکھی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اس پارلیمنٹ اور ایوان میں موجود سبھی اراکین سے قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے باشندگان وطن کی امیدوں کو پوری کرنے اور ان کیلئے ضروری قانون سازی کی امید بھی رکھتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب کے دوران حج کوٹہ اور سی اے اے کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت کی خاص اپیل پر سعودی عرب نے حج کوٹہ میں غیر معمولی اضافہ کیا تھا ، جس کی وجہ سے اس مرتبہ ریکارڈ دو لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے حج کا فریضہ ادا کیا ۔ ہندوستان پہلا ایسا ملک ہے جس میں حج کا پورا عمل ڈیجیٹل اور آن لائن کیا جاچکا ہے ۔
سی اے اے کے معاملہ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون بناکر مہاتما گاندھی کی خواہش کا احترام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفت کے نام پر تشدد ملک کو کمزور کرتا ہے ۔