Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

ٹیم انڈیا نے سپر اوور میں نیوزی لینڈکو ہرایا، وراٹ کوہلی کے چوکے سے ملی جیت.ایک بار پھر دونوں ٹیم کے درمیان سپر اور سے میچ کا فیصلہ ہوا۔

ہندوستان نے پہلے نیوزی لینڈ مسلسل تین میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنےنام کرچکا ہے۔ نیوزی لینڈکی ٹیم اپنےگھریلو سرزمین پر جیت حاصل کرنے کےلئے ترس رہی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹی -20 میچ میں ہندوستان نے جیت حاصل کرلی۔ سپر اوور میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 13 رن بنائے، جسے ٹیم انڈیا نے پانچ گیندوں میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  کپتان وراٹ کوہلی نے چوکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی نیوزی لینڈ کو مسلسل تین میچوں میں شکست دےکر سیریز اپنے نام کرلی ہے، لیکن آج چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر میزبان ٹیم کا حوصلہ توڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گھریلو سرزمین پر جیت حاصل کرنے کےلئے ترس رہی ہے۔
نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلےگئے میچ میں آج ایک بار پھر سپر اوور میں پہنچ گیا۔ شاردل ٹھاکرکے اوورکی آخری گیند مچیل سینٹنر رن آؤٹ ہوگئے اورمقابلہ ٹائی ہوگیا۔ اس سے پہلے شاردل ٹھاکرکی تیسری گیند پراسٹیفرٹ رن آؤٹ ہوئے اور پھر پانچویں گیند پرڈیرل مچیل کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آخری گیند پرجیت کےلئے دو رن چاہئے تھے، لیکن ایک رن ملا، جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر165 رن بنائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 165 رن بناکر میچ ٹائی کرادیا، جس کے بعد سپر اوور میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی۔