Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو تشدد بھڑکانے کیلئے گرفتار کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی(ذراٸع/31جنوری2020)۔/صداٸے وقت۔
==============================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی )نے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے تشدد بھڑکانے والے بی جے پی وزیر انوراگ ٹھاکر اور رکن پارلیمان پرویش ورما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں جامعہ کے طلباء پر ہوئی فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے انتخابات کے مدنظر حکمران بی جے پی ووٹوں کا پولرائزیشن کرنے کیلئے اس طرح کے منصوبہ بند ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے 
۔ بی جے پی کے اراکین پارلیمان کی اشتعال انگیز تقاریروں کے نتیجے میں گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر جامعہ سے راج گھاٹ تک امن مارچ کرنے والے جامعہ کے طلباء پر ایک شر پسند نے فائرنگ کی ہے ۔دہلی اسمبلی انتخابات کے درمیان ، یہ دہلی اور ملک میں عام لوگوں تک نفرت اور تشدد کے پیغام کو پہنچانے کی کوشش ہے ۔ جامعہ میں شاداب پر رام بھکت گوپال نے جو بجرنگ دل کا ممبر ہے جو آر ایس ایس کی ایک ذیلی تنظیم ہے اس نے طلباء پر پولیس فورس کی مکمل حفاظت کے ساتھ فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ کے بعد حملہ آوار رام بھکت گوپال اپنے لئے محفوظ زون سمجھتے ہوئے پولیس کی طرف بھاگ گیا تھا۔ سی اے اے جیسے غیرآئینی قانون سازی اور این آر سی کے خطرے کی مخالفت کرنے والے مسلمانوں کو سزا دینے کیلئے بی جے پی کے سیاسی رہنمامسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکا رہے ہیں۔ جس کیلئے ایس ڈی پی آئی انتہائی فکرمندہے ۔ ایس ڈی پی آئی سختی سے مطالبہ کرتی ہے کہ بی جے پی حکومت کو اپنا موقف بیان کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے اور آر ایس ایس اور بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے دیئے جانے والے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں قانون کی حکمرانی کا یقین دلانے کیلئے انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کی گرفتار ی کا فوری طور پر حکم جاری کرنا چاہئے ۔