Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

مدنی یوتھ کلب ارریہ کی جانب سے احجاجی جلسہ کا انعقاد۔

ارریہ ۔۔بہار /صداٸے وقت (معراج خالد) /٣١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
این آر سی اور سی اےاے این پی آر کے خلاف پورے ملک میں علم احتجاج بلند ہوتا جارہا ہے جہاں لوگ مہینوں سے سرکار کے خلاف سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں وہیں جگہ جگہ احجاجی جلسے اور کانفرنس کے ذریعہ حکومت کی ناکامیاں اور فریب سے عوام وقف ہو رہی ہے بعد نماز جمعہ ضلع کے اجھوا تھپکول چوک میں مدنی یوتھ کلب کے بینر تلے احتجاجی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں خواتین و اطفال کے ساتھ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم جوکی ہاٹ بلاک صدر مولانا عبد اللہ سالم قمر چتر ویدی نے کہا کہ حکومت ہر طرف سے ناکام ہوگئی ایئر انڈیا بکنے کے کگاڑ پر ہے معاشی طور دیش بہت کمزور ہوگیا لیکن تعصب پرست حکمراں اپنی ضد غرور اور متکبرانا چال سے ہندو مسلمان میں تفرقہ پیدا کرنے کیلئے سی اے اے نامی سیاہ قانون نافذ کیا جس کے بعد این آر سی کے ذریعہ اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں کو ڈٹینشن کیمپ میں رکھا جائیگا اس استحصال کی زندگی سے بہتر ہے کہ ہم اخیر دم لڑتے رہیں اپنے حقوق کیلئے اپنے ملک کی آئین کیلئے نعت گو شاعر قاری فیاض راہی نے کہا ہمارے وزیر داخلہ پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش کے اقلیتوں کی بڑی فکر کرتے ہیں لیکن اپنے دیش میں اقلیت پریشان ہیں انہیں ان کی کوئی فکر نہیں
غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم
اے مودی تو مجھ پہ یہ ظلم نہ کر
مشکوة العلوم برہٹ پلاسی کے مہتمم مولانا صدیق احمد مظاہری نے کہا کہ حکومت کی نیت خراب ہے جو سی اے اے کی شکل میں ملک کی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارا یہ ملک اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کا سنگم ہے اسے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر راحل قمر صادق عالم محمود قمر معروف ریاض ابوذر شہنواز عالم مولانا سرور نے بھی لوگوں سے خطاب کر اخیر دم تک اس لڑائی کو لڑنے کا لوگوں سے عہد کروایا