Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

سي اےاے کے خلاف کیرالہ حکومت سپریم کورٹ پہنچی۔

نئی دہلی،/صداٸے وقت 14 جنوری2020 /ذراٸع۔
==============================
 کیرالہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں منگل کو چیلنج کیا۔ کسی ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کے اس قانون کے خلاف دائر یہ پہلی پٹیشن ہے۔
عرضی میں پاسپورٹ ( ہندوستان میں داخلہ) ترمیمی قوانین 2015 اور غیر ملکی (ترمیمی) آرڈر 2015 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، جس نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ان غیر مسلم تارکین وطن کے قیام کو منظوری دے دی ہے جو 31 دسمبر، 2014 سے پہلے اس شرط پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے کہ وہ اپنے ملک میں مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے وہاں سے بھاگ آئے تھے۔
اس درخواست میں قانون اور انصاف کی وزارت کے سکریٹری اور حکومت ہند کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔
دراصل آئین کی آرٹیکل 131 حکومت ہند اور کسی بھی ریاست کے درمیان کسی بھی تنازع میں سپریم کورٹ کو بنیادی دائرہ اختیار دیتا ہے۔
سي اےاے کو چیلنج دینے والی کم از کم 60 عرضیاں عدالت میں زیر التواہیں، لیکن کسی ریاستی حکومت کی جانب سے یہ پہلی پٹیشن ہے۔