Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 22, 2020

ایک زور دار متحدہ تحریک کے آغاز کی فوری ضرورت۔

از/حذیفہ وستانوی/صداٸے وقت۔
============================

ملک دو حصوں میں منقسم ہے ایک طرف حکومت اور اس کے اداروں کے دستور مخالف اقدامات اور درسری جانب ملک کی اکثریت کا دستور بچانے پر اصرار گویا سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے اس صورت حال کو مزید سنگین بنادیا ہے ملک کا اتنا باوقار ادارہ مکمل طور پر حکمران جماعت کی طرف داری پر اتر آیا ہے اسے خود اپنے وقار کی بھی کوئی پرواہ نہیں لہذا اب ملک کو بچانے کے لیے ایک متحدہ تحریک شروع ہونی چاہے متفرق کوششوں کو یکجا کیا جانا چاہیے قائدین سے درخواست کرنی چاہیے کہ برائے مہربانی کریڈٹ کے لیے کام کرنے کے بجائے ملک کی سالمیت کو مقصد اور ھدف بنائے اپنے ذاتی اغراض کو پس پشت ڈال کر قانون دانوں کی ٹیم تشکیل دے جو پورے جوش و جذبہ کے ساتھ دستور کی ہر شق کا گہرائی سے مطالعہ کرے اور ایک طرف قانون کی جنگ لڑے تو دوسری طرف ملک کے باشندوں کی صحیح رہنمائی کا فریضہ انجام دے ہمارے علماء بھی گھسے پٹے قدیم موضوعات پر تقاریر کرنے کے بجائے حالات کا مطالعہ کر کے آپس میں طے کرے کہ امت کو تعلیمی سیاسی اقتصادی ہر میدان میں کس طرح کی رہنمائی کی ضرورت ہے اسی اعتبار سے تیاری کرے لمبی لمبی تقریریں کرنے کے بجائے مؤثر انداز میں کس طرح بر موقع ضروری اور صحیح پیغام پہنچانا اس کی فکر کرے مدارس اور اسکول کے اساتذہ طریقہ تدریس پر سنجیدگی کے ساتھ طلبہ کے لیے کونسا زیادہ مؤثر ہے اس پر غور کرے.
حذیفہ وستانوی