Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 22, 2020

شہریت قانون ....امت شاہ کا چیلنج اکھلیش یادو نے کیا قبول

اکھلیش یادو نے شہریت قانون پر ڈیبیٹ کرنے کے امت شاہ کے چیلنج کو کیا قبول۔

لکھنؤ: اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع۔۔٢٢ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی پر امت شاہ کے ڈیبیٹ کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں بی جے پی لیڈروں سے بحث کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں کہا کہ اس معاملے پر تقریباً پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ سابق وزیراعلی نے مزید کہا کہ ’’میں بی جے پی لیڈروں سے سی اے اے اور این آر سی پر بحث کرنے کو تیار ہوں لیکن بی جے پی کو اقتصادی سست روی، بے روزگاری، غربت اور حکومت کی ہراسانی کے بموجب مرنے والے افراد کے مسائل پر بھی ڈبیٹ کرنا چاہئے‘‘۔
چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہورجنیشور مشرا کی برسی کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت دستور ہند سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ ملک کا ہر شہری سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا ہے۔