Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

آوارہ سانڈ نے ایک ضعیف شخص کو زخمی کیا

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
کھیتاسرائے قصبہ کے قاسم پورا وارڈ میں سائیکل سے جا رہے ضعیف پر آوارہ سانڈ نے حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ محلہ رہائشی رام پرساد یادو70پیر کے روز سائیکل سے بازار جا رہے تھے کہ جیسے ہی گھر سے کچھ دور پہنچے سامنے کھڑا آوارہ سانڈ نے ان پر حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران دیر شب ان کی موت ہو گئی۔آوارہ جانوروں کے حملے اور ضعیف کی موت سے قصبہ کے لوگوں کے خوف و ناراضگی ہے۔