Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

یوم تحصیل کے موقع پر ڈی ایم نے سنے لوگوں کے مساٸل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد منگل کے روز مڑیاہوں تحصیل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔اس دوران تحصیل حلقہ سے کل217درخواست موصول ہوئی جس میں موقع پر ہی 7معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر معاملوں کا وقت کی حد میں تصفیہ کرنے کیلئے متعلق افسران کو دیا گیا۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے سبھی تھانہ انچارجوں کو ہدایات یا کہ ٓاراضی کے تنازعہ کی صورت میں لیکھ پال کے ساتھ ہی موقع پر جا کردونوں فریقین کی بات سنے اور اس کے مطابق ضروری کارروائی کرکے مسائل کا تصفیہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم تھانہ پر پیش آنے والے معاملوں کو رجسٹر میں ضروردرج کریں جس سے یوم تھانہ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ ہر ایک لیکھ پال اپنے حلقوں کے گاؤں میں آراضی کے تنازعات کا رجسٹر بنائیں گے۔

انھوں نے ہدایت دیا کہ جن کاشت کاروں کی موت ہو چکی ہے ان کے وارثوں کا نام کھتونی میں درج کر اکر کھتونی ان تک پہنچایا جائے۔ یوم تحصیل کے دوران انھوں نے ڈپٹی ایگریکلچر ڈائریکٹرکو ہدایت دیا کہ مستحق کاشتکاروں کے نام کسان اعزاز فنڈز کے پورٹل پر رجسٹر کریں۔ پیمائش اور زیر التوا معاملوں کو دفعہ 116 اور 124 کے تحت ایس ڈی ایم عدالت میں جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔ اس دوران انھوں نے تمام لیکھ پالوں کو ہدایت دیا کہ وہ نا اہل راشن کارڈ ہولڈروں کی تصدیق کر ان کے راشن کارڈ کو منسوخ کریں۔ کسی اہل فرد کا نام راشن کارڈ سے نہیں ہٹنا چاہئے۔ اس موقع پر پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار سمیت تحصیل کے سبھی افسران موجود رہے۔
اسی ترتیب میں مچھلی شہر تحصیل آڈیٹوریم میں ایس ڈی ایم امیتابھ یادو کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران مختلف مسائل کے کل 89شکایتی درخواست موصول ہوئے جس میں موقع پر ہی10معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر درخواست کو متعلق افسران کو جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت کے ساتھ دیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار سنتوش سونکر،ایگزیکٹیو افسر نگر پالیکا انل کمار سنگھ،بی ڈی او شیل پتی یاد وسمیت دیگر افسران موجود رہے۔
شاہ گنج تحصیل ہال میں سی آر او ڈاکٹر سنیل کمار ورما کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقا د کیا گیا۔اس دوران کل 73فریادیوں نے درخواست دیکر انصاف کی فریاد کی۔یوم تحصیل کے دوران ہی 12معاملوں کا موقع پر ہی افسران نے تصفیہ کراتے ہوئے دیگر مسائل کو متعلق افسران کو جلد تصفیہ کرنے کیلئے دیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،سی او جتیندر کمار دوبے،تحصیلدار ابھیشیک رائے سمیت دیگر افسران موجود رہے۔