Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

درخت کو ہٹانے کے معاملے کو لیکر دلت کی پٹاٸی۔۔ایس سی ایس ٹی کے تحت مقدمہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=======================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں گزشتہ دیر شام درخت ہٹانے کے لیکر پڑوس کے شہ زوروں نے ایک دلت کو مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔اہل خانہ کے زریعے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس معاملے میں دلت استحصال سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ بازار رہائشی اروند بین ونشی 42سے پڑوس کے ہی شہ زوروں سے درخت ہٹانے کو لیکر کہا سنی ہو گئی تھی جس کے بعد ناراض ہوئے شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ لیکر اروند کی جم کر پٹائی کر دی جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر پولیس نے تحریر کی بنیاد پر پڑوس کے چار لوگوں کے خلاف ایس سی،ایس ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ قائم کر ضروری کاروا ئی میں مصروف ہو گئی ہے۔