Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

پراٸمری اساتذہ ایسوسی سی ایشن نے کی ڈی ایم سے ملاقات۔۔۔۔پیش کی ترقی کاموں سے متعلق تجاویز

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
اترپردیش پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر امت سنگھ کی قیادت میں عہدیداروں کے وفد نے منگل کے روزضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ سے ملاقات کر ضلع کے سرکاری اسکولوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں کچھ تجاویز پیش کیا، جسے ضلعی مجسٹریٹ نے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ضلع صدر امت سنگھ نے ضلع کے سرکاری اسکولوں کی تزئین کاری کے ذریعہ جاری کاموں کے لئے ضلع کے اساتذہ کی جانب سے ضلعی مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پرائمری اسکولوں کے بچوں کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہونا پڑتاہے جو بچوں اور والدین کے لئے سب سے تکلیف دہ ہے۔انھوں نے تزئین کاری کے تحت بچوں کے بالمقابل ایکشن پلان میں ڈیک بینچ کا انتظام کرنے اپیل کی جس سے پرائمری اسکولوں میں بچوں کے رجسٹرڈ اور اضافہ بڑھانے میں ایک اہم کام ثابت ہوگا۔ جس پر ضلع مجسٹریٹ نے اپنی رضامندی دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایک جس گرام پنچایتوں میں فنڈز دستیاب ہے وہاں اسی سال،نہیں ہونے پر آئندہ مالی سال ہر گرام پنچایت سطح پر ان کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ضلع کے تمام دیہاتوں میں تعلیم، صحت اور گورننس کی اسکیموں کا نفاذ ہے اور اساتذہ سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ پرائمری اسکول میں معیاری تعلیم دے۔ جس پر ضلع صدر امت سنگھ نے یقین دلایا کہ اسکولوں میں معیاری تعلیم ہو یا اسکولوں کے مناسب ماحول کے لئے جسمانی ماحول میں تبدیلی ہو، تنظیم ہمیشہ بیسک تعلیم افسر کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پرضلع تنظیم کے جنرل سیکریٹری اشونی سنگھ،ضلع نائب صدر راجیش سنگھ ٹونی، ضلع جوائنٹ سیکریٹری شیلندر سنگھ،سنتوش بگھیل موجود رہے۔