Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

سی اے اے اور این آرسی کے خلاف آج مورخہ ٢١ جنوری کو بہار میں ریلی کو خطاب کریں گے ندیم جاوید۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /بذریعہ اجود قاسمی ۔۔۔٢١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================

ملک بھر میں ہو رہے این آر سی اور سی اے کے خلاف احتجاج کو تقویت دینے کے لئے 21 جنوری کو بہار پہنچیں گے آل کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور یوپی کے جونپور سے سابق ممبر اسمبلی ندیم جاوید، این آر سی اور سی اے جیسے سیاہ قانون کے خلاف مرکز کی مودی اور پردیش کی نتیش حکومت کو گھیرےنگے ندیم جاوید، مذکورہ پروگرام کی معلومات دہلی میں واقع کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی دفتر سے پریس نوٹ کے ذریعے دی گئی، تو وہیں دوسری طرف ندیم جاوید کے بہار پہنچنے کی معلومات جاری ہونے کے بعد محکمہ کے سینئر لیڈروں اور عہدیداروں نے ریلی کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیا ہے تو دوسری طرف فون پر بات چیت کے دوران ندیم جاوید نے کہا کہ این آر سی اور سی اے کے خلاف ملک بھر میں جمہوری اور عدم تشدد نمایاں ہو رہے تحریکوں کو کچلنے کا کام مرکز کی مودی حکومت کر ہی ہے، جمہوری ملک میں تحریک چلا رہے ہر طبقے کے لوگوں پر حکومت پولیس کو آگے کر اپنی جابرانہ پالیسیوں پر آمادہ ہے، جمہوری ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کی پوری کوشش مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتیں کر رہی ہے جس میں بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی اگر این آر سی اور سی اے جیسے سیاہ قانون کو لاگو کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے تو کانگریس پارٹی کا  واضح اعلان ہے کہ این آر سی اور سی اے کے خلاف ہم تحریک کرتے رہیں گے حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اور ان کے لاٹھی ڈنڈے گولی اور فرضی مقدموں کے آگے ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں. 
این آر سی اور سی اے جیسے سیاہ قانون کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا،
واضح رہے کہ ندیم جاوید اپنے ایک روزہ دورے کے دوران بہار کے کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے.