Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

بین الاضلاع شاطر بدمعاش پولیس کی گرفت میں۔!!!

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔
==============================
تھانہ بردھا ضلع اعظم گڑھ کے تحت بیکا پور گرام کے قریب پولیس چیکنگ کے دوران مخبر کی اطلاع پر ندیم کے پل کے پاس ایک بولیرو گاڑی کو روکنے کی کوشش میں بھاگنے پر پولیس نے بولیرو ڈراٸیور کو قابو کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کی شناخت ابو الجیش عرف کریا عرف امت ولد قیوم ساکن موضع بخش پور تھانہ بردہ ضلع اعظم گڑھ کے طور پر ہوٸی۔۔چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ بولیرو ضلع مٸو کے رانی پور حلقے سے چوری کی گٸی ہے۔
معاملے کا خلاصہ کرتے ہوٸے سی او لالگنج اجے کمار یادو نے بتایا کہ پکڑا گیا شخص ایک شاطر مجرم ہے ۔اس کے اوپر وارانسی ، جونپور و اعظم گڑھ اضلاع میں دس عدد مجرمانہ مقدمے درج ہیں