Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

کیسے کام کر رہا ہے شاہین باغ احتجاج کا نظام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیوز 18 کی گراونڈ رپورٹ۔


جب یہ دھرنا شروع ہوا تو جامعہ میں احتجاج عروج پر تھا اور شاہین باغ میں کچھ خواتین خاموشی سے دھرنے پر بیٹھ گئیں ۔ دن گزرے ، ہفتے گزرے ، لیکن شاہین باغ میں بیٹھی خواتین وہاں سے ٹس سے مس تک نہیں ہوئیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت/نماٸندہ۔
=============================
گزشتہ ایک مہینے میں ملک نے کئی احتجاج دیکھے ہیں ۔ شہریت ترمیمی قانون کے حق میں اور مخالفت میں شدید احتجاج ، دھرنے اور ریلیاں نکلی ہیں ، لیکن ایک بات ان سب میں خاص ہے کہ وہ ایک دن کی دہلیز کو پار کرکے دوسرے دن میں قدم نہیں رکھ سکیں ۔ سوائے چند کے ، ان میں سے ایک شاہین باغ ہے ۔ جب یہ دھرنا شروع ہوا تو جامعہ میں احتجاج عروج پر تھا اور شاہین باغ میں کچھ خواتین خاموشی سے دھرنے پر بیٹھ گئیں ۔ دن گزرے ، ہفتے گزرے ، لیکن شاہین باغ میں بیٹھی خواتین وہاں سے ٹس سے مس تک نہیں ہوئیں ۔ آج صورتحال یہ ہے کہ نہ صرف ہندوستانی میڈیا ، بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی شاہین باغ کی ان خواتین پر بھی زور شور سے بحث ہورہی ہے۔
اگر ہم سیاست کو اس سے الگ کرتے ہیں ، تو براہ راست سوال یہ ہے کہ یہاں نظام اتنی آسانی سے کیسے چل رہا ہے؟ اس کے پیچھے کون کون سے لوگ ہیں ، جنہوں نے سڑک پر افراتفری کے بیچ جیتا جاگتا سانس لیتا نظام کو جنم دیا ہے؟ جمعرات کو میں شاہین باغ گیا اور اس نظام کا جائزہ لیا ۔ جب میں شاہین باغ میٹرو اسٹیشن سے شاہین باغ روڈ کیلئے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ گلی سے باہر نکلا ، تو سب کچھ نارمل نظر آیا ۔ جب میں شاہین باغ دھرنا روڈ پہنچا ، تو میں نے دیکھا کہ میں دھرنا کی جگہ کے پچھلے حصے میں پہنچا گیا ہوں ۔ وہاں پر دھرنا کی جگہ اور پولیس کی پہلی بیریکیڈنگ کے درمیان تقریبا 30 میٹر کا فاصلہ تھا ۔ پولیس کی دوسرا بیریکیڈ پہلے سے تقریبا 50 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ وہاں ایک جپسی موجود تھی ۔
پولیس کے ذریعہ دھرنا کی جگہ کے پیچھے والی بیریکیڈنگ کو ترنگا بیریکیڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ اس کو کیوں رکھا گیا ہے ، اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے ، لیکن بہت سے قومی پرچم اس پر آویزاں دیکھے جاسکتے تھے ۔ بیریکیڈ کے بالکل سامنے ایک گلی ہے، جس کا بڑا دروازہ بند تھا ، لیکن اس کا چھوٹا دروازہ کھلا تھا ۔ ہم اس طرف بڑھ گئے۔ تب ایک شخص نے ہمیں دیکھا اور ہماری ہلکی سی تلاشی لی ۔ میں حیران رہ گیا ۔ تین چار اور رضا کار وہاں کھڑے تھے ۔ میں نے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ رضاکار نے جواب دیا کہ دھرنے میں کوئی غلط عنصر نہ شامل ہوجائے ، لہذا ہم تھوڑی سے جانچ کر رہے ہیں۔ میں نے اس کے ساتھ موجود باقی رضا کاروں سے بات کی ۔ ان کا بھی الزام تھا کہ ماضی میں کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کچھ غلط لوگوں نے دھرنے میں انتشار پھیلانے کے مقصد سے اس راستے سے داخل ہونے کی کوشش کی ، لیکن ہماری چوکسی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا ۔ میں نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہو ؟ تو اس نے بتایا کہ ہم یہیں سے ہیں اور آپ جیسے ہی عام لوگ ہیں ۔ بس چاہتے ہیں کہ دھرنا پر امن طریقہ سے جاری رہے ۔ میں حیران تھا کہ غیر منظم نظر آنے والے دھرنے کا یہ پہلا چینل ہی اتنا منظم کیسے ہے۔
میں اپنے ساتھی کے ساتھ گلی میں داخل ہوا ۔ پھر دائیں جانب مڑ کر دوسری طرف والی گلی میں داخل ہوا جو سیدھی دھرنے کی جگہ پر کھلتی ہے ۔ باہر ضرور خاموشی تھی ، لیکن اندر بہت زیادہ چہل پہل تھی ۔ تقریبا رات کے آٹھ بجے تھے اور برقع پہنے خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنا کی طرف جارہی تھی ۔ بہت سی خواتین کے ساتھ بچے بھی تھے۔ میں دھرنا کی جگہ پر پہنچا ۔ مین اسٹیج پر جانے سے پہلے میری نگاہ میڈیکل سینٹر پر پڑی ۔ میں نے اس کو مزید تھوڑا سا قریب جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ کچھ لوگ وہاں طبی امداد مہیا کرا رہے تھے ۔ کچھ خواتین بھی وہاں رضاکارانہ حیثیت سے تعینات تھیں ۔ اب میں دھرنا کی مین جگہ کی طرف بڑھا۔ میں نے دیکھا کہ دھرنا پنڈال میں 500 کے قریب خواتین ہیں ۔ آزاد ، امبیڈکر ، نیتا جی سبھاش چندر بوس ، اشفاق اللہ خان اور مہاتما گاندھی کی تصاویر سامنے ہیں ۔ متعدد رضا کار ، جن میں جوان مرد اور خواتین شامل تھے ، تمام انتظامات کو تیزی سے سنبھال رہے تھے ۔ مختلف اسپیکرس کا آنا جانا جاری تھا ۔
بچوں کی کلاس
قارئین کی معلومات کیلئے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس روڈ پر بہت سے شورومس ہیں ، جو تقریبا ایک ماہ سے بند ہیں ۔ دھرنے کی وجہ سے کاروباری نقصان اور ٹریفک کی پریشانیوں کی بھی متعدد بار شکایت کی جا چکی ہے ۔ اب ان شو رومس کے بیرونی حصوں میں ، چھوٹے بچوں کے لئے کلاسز کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ بہت سارے رضاکاروں نے دھرنے پر بیٹھی ماؤں کے بچوں کو پڑھانے کا کام سنبھال لیا ہے ۔ دن کے وقت اسکول سے آنے کے بعد بچے یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی بچے اور کم عمر نوجوان سلوگن والے پوسٹر تیار کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ رضاکاروں نے بچوں کو سنبھالنے اور پوسٹر تیار کرنے کا کام بھی سنبھال رکھا ہے۔
سکھ سماج کا لنگر۔
یہاں آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے کئی کھانے پینے کے اسٹالس بھی دیکھے جاسکتے ہیں ، جہاں دیگر جگہوں کی طرح سامان بھی خریدنا ہوتا ہے۔ لیکن ہر جگہ جو بات کی جاتی ہے ، وہ ہے بہت سارے لوگوں کے لئے کھانے کا نظم ہے ۔ لہذا ہم نے کھانے کے معاملہ کی بھی چھان بین کی ۔ ہم نے احتجاج کی جگہ سے تھوڑی ہی دوری پر لنگر دیکھا۔ جس پر لکھا تھا : لنگر شاہین باغ ۔ ہم نے وہاں نظام سنبھال رہے سکھ سماج کے ایک شخص ڈی ایس بندرا سے بات چیت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جب چند سو سکھ آئے تو ہم نے ان کے کھانے کا انتظام کیا ۔ کچھ سامان باقی تھا ، جسے یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ اسے گرودوارے میں پہنچادیا جائے ، لیکن ہم نے یہاں لنگر شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
روپے لینے کا الزام
جب میں نے بندرا سے پوچھا کہ شاہین باغ میں دھرنا پر 500 روپے لے کر خواتین کے بیٹھنے کے الزامات پر آپ کیا کہیں گے ، تو انہوں نے کہا کہ میں وہی بات کرتا ہوں جس میں 500 روپے کا ہجوم ہوتا ہے ، وہ ایک ٹیمپو میں آتا ہے اور ایک ٹیمپو میں چلا جاتا ہے ۔ اگر آپ 500 روپے کی بات کریں گے تو آپ ان خواتین کی توہین کررہے ہیں ۔ وہ بہنیں ، جنہوں نے ساری زندگی پردے کے پیچھے گزاری۔ ، کسی کو بھی اپنے پاوں کا ناخن تک دیکھنے نہیں دیا ، آج اگر انہیں یہاں آکر بیٹھنا پڑ رہا ہے ، تو آپ سمجھ جائیں گے کہ یہ ان بہنوں کی کتنی بڑی قربانی ہے ۔
بریانی
باہر سے آنے والے بڑی مقدار میں کھانے نے شاہین باغ دھرنا کا نظم و نسق سنبھال رہے رضاکاروں کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ دراصل لوگ اپنی اپنی گاڑیوں میں کھانا لے کر یہاں خود سے پہنچ رہے ہیں ۔ ان کی آمد اتنی ہے کہ خود منتظمین بھی پریشان ہیں ۔ لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ صرف چند افراد ہی مرکزی پنڈال سے کھانے کی طرف آتے نظر آتے ہیں ، لیکن جو باہر سے آتے ہیں یا جو آس پاس سے آئے ہیں ، وہ کھانا لیتے نظر آتے ہیں ۔ کھانے کو لے کر ہی ہوری بحث کی وجہ سے منتظمین نے مائیک سے اعلان کیا کہ کوئی بھی رضاکار جو مقامی ہے اور گھر سے کھانا لا سکتا ہے ، اسے یہاں کھانا نہیں کھانا چاہئے ۔
حراستی کیمپ ، انڈیا گیٹ
دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے دھرنے کی جگہ کی حالت کچھ ٹھیک نہیں تھی ، لیکن رضا کار پورے نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اسی دوران حراستی کیمپ کے نام پر ایک ماڈل (ڈمی) بنایا گیا تھا ، جسے لوگ دیکھ رہے تھے ۔ دائیں گلی میں انڈیا گیٹ کی ایک ڈمی بھی تھی ، جس  پر سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران آسام اور یوپی میں ہلاک ہونے والوں کے نام درج تھے۔
خاموشی
میں دیر رات وہاں سے واپس آیا ۔ میرا ساتھی تھوڑی دیر پہلے ہی چلا گیا تھا ۔ واپس اسی راستے  ، تو دیکھتا ہوں کہ برقعہ پہنے خواتین تیزی سے دھرنا کی جگہ پر پہنچ رہی ہیں ۔ میں دوسرے پولیس بیریئر سے گزرتا ہوا تیسرے بیریئر کی طرف چلا گیا۔ میں نے دیکھا کہ کچھ پولیس والے وہاں موجود تھے۔ میں پھر شاہین باغ میٹرو اسٹیشن کی طرف بڑھا ۔ شور و غوغہ نہیں ۔

(بشکریہ نیوز 18 اردو۔).