Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

سنی علمإ کونسل نے ”آٸی این اے نیوز“ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

اعظم گڑھ اتر پردیش/صداٸے وقت۔
====================

آج بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جس مقصد کو لے کر ہم نے صحافت کی دنیا میں قدم رکھا تھا  آئی این اے نیوز روز اول ہی سے پوری بیباکی اور بلند ہمتی کے ساتھ قوم کی آواز کو بلند کرنے کی کوشش کرتا رہا آئندہ بھی کرتا رہے گا لوگ ہماری حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، کبھی سوچا نہیں تھا کہ صحافت کا سطح اتنا گر جائے کہ نیوز چینل سرکار کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بن کر رہ جائیں گے اسی بیچ ہم نے ایک چھوٹی سی کوشش کی اور دھیرے دھیرے ہی سہی آج ہندوستان کے کئی ریاست میں آئی این اے نیوز INA News بہت مقبول ہے ہر مسئلوں پر لوگوں کو ہماری خبر کا انتظار رہتا ہے اور لوگ میسیج اور فون کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں یہ ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ سنی علماء کونسل کی طرف سے آئی این اے نیوز کی بیباک صحافت پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی، جو لوگ INA News کو دیکھتے پڑھتے اور پسند کرتے ہیں ان سبھی لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ  اور آئندہ بھی اسی طرح ساتھ دیتے رہنے کی امید ہے۔
حافظ ثاقب اعظمی ( چیف ایڈیٹر)
عاصم طاہر اعظمی ( ایڈیٹر)
علی اشہد اعظمی (مینیجر )